Wednesday, May 1, 2024

افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی گئی

افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی گئی
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی ہے۔

این سی او سی کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردئیے گئے۔ افغانستان میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاو پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہو گی۔ واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہو گی۔ افغان شہریوں کو میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں  ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی جب کہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلباء کو ہدایات سے الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔