Thursday, September 19, 2024

افغانستان سے پاکستان داخل ہونیوالے 2 خودکش حملہ آور ہلاک

افغانستان سے پاکستان داخل ہونیوالے 2 خودکش حملہ آور ہلاک
February 19, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) فاٹا، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی بڑی ممکنہ کارروائی نا کام بنا دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے باجوڑ کے راستے پاکستان میں داخل ہونیوالے دو خود کش حملہ آور ہلاک کر دیئے گئے ۔
دہشت گردوں سے افغان موبائل کمپنی کے مواصلاتی آلات سمیت خود کش جیکٹس ، اینٹی ٹینک مائینز، اور دیگر اسلحہ برآمد ہوئے ۔
حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے ۔