Sunday, September 8, 2024

افغانستان سے دہشتگردوں کے راکٹ حملےمیں پاک فوج کے 4جوان شہید4زخمی

افغانستان سے دہشتگردوں کے راکٹ حملےمیں پاک فوج کے 4جوان شہید4زخمی
August 23, 2015
راولپنڈی(92نیوز)افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی فورسز  پر حملے معمول بن گئے ہیں  خیبرایجنسی میں افغانستان سے کئے گئے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں نے افغانستان سے پاک افغان سرحد سے ملحقہ اکھند والا میں 8 ہزار فٹ اونچائی پر واقع سیکیورٹی چوکی پرراکٹ فائرکیاافغان حکومت  نے دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ جس کے بعد افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کر دیئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاک افغان سرحد سے ملحقہ اکھند والا میں 8 ہزار فٹ بلندی  پر واقع سسکیورٹی فورسز کی  چیک پوسٹ پرراکٹ فائرکیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد  پاک فوج  نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گروہ کو ہلاک کر دیا ، یہ پہلا موقع نہیں جب دہشتگردوں نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے لئے افغان سر زمین استعمال کی ہو ، اس سے پہلے 16 اور 17 اگست کو سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے تین اہلکاروں کو شہید اور دو کو زخمی کر دیا تھا جس پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ۔ جولائی میں بھی  افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے جنوبی وزیر ستان کے علاقے انگور اڈا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر آر پی جی سیون  راکٹ فائر کیا  جس میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان شدید زخمی ہوئے تھے۔