Friday, April 19, 2024

افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار شہید

افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار شہید
December 22, 2017

راولپنڈٰی (92 نیوز) مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹئیر کور خیبر پختون خواہ کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی  جوابی کاروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹئیر کور خیبر پختون خواہ اہلکار نئی سرحدی چوکی تعمیر کرنے میں مصروف تھے، اس دوران سرحد پار افغانستان کے علاقے سے آنے والے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بر وقت اور موثر جوابی کاروائی سے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے، جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے، دہشت گردوں کو اپنے مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی اور بدانتظامی کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔