Friday, May 10, 2024

افغانستان سے بین الاقوامی سرحد پار دہشتگردوں کا حملہ ، پاک فوج کے دو جوان شہید

افغانستان سے بین الاقوامی سرحد پار دہشتگردوں کا حملہ ، پاک فوج کے دو جوان شہید
August 29, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) افغانستان سے بین الاقوامی سرحد پار دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے ضلع باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں مردان کے 28 سالہ سپاہی جمال، چترال کے 21 سالہ سپاہی ایاز شامل ہیں۔

پاک فوج کی موثر کارروائی سے 2 سے 3 دہشتگرد مارے گئے۔ 3 سے 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔