Monday, May 13, 2024

افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا، بائیڈن

افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا، بائیڈن
August 21, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے، افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ، کابل ایئرپورٹ سے ہنگامی انخلا کے حتمی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ طالبان رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اُن کا کہنا ہے، طالبان کے ساتھ امریکیوں کو ایئرپورٹ کی رسائی کا معاہدہ ہے، امریکی پاسپورٹ رکھنے والے ہرشخص کو ایئر پورٹ پر جانے دیا گیا ہے۔