Thursday, May 9, 2024

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا نصف کام مکمل کر لیا گیا ، سینٹ کام

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا نصف کام مکمل کر لیا گیا ، سینٹ کام
June 2, 2021

کابل (92 نیوز) امریکا کا افغانستان سے انخلا تیز ہو گیا۔ سینٹ کام کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا نصف کام مکمل کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکا 20 دنوں میں بگرام ائیر بیس خالی کر دے گا۔ امریکی حکام اور افغان وزارت دفاع نے ایئربیس کی حوالگی کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

امریکی ڈیفنس اہلکار نے بھی تصدیق کی کہ امریکا چند دنوں میں بگرام ائیر بیس افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دے گا تاہم پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بگرام ایئر بیس کی حوالگی یقیناً انخلا کے عمل کا حصہ ہے ۔ آپریشنل اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر حوالگی کے وقت سے متعلق قیاس آرائی نہیں کر سکتے۔