Thursday, April 25, 2024

افغانستان سے امریکی فوج کا عجلت میں انخلاء غیر دانشمندانہ ہوگا، وزیراعظم

افغانستان سے امریکی فوج کا عجلت میں انخلاء غیر دانشمندانہ ہوگا، وزیراعظم
September 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں افغان امن عمل میں فریقین کو جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کا فوری انخلاء غیردانشمدانہ فیصلہ ہوگا۔ افغان جنگ کی قیمت افغانیوں کے بعد سب سے زیادہ پاکستان نے چکائی۔ افغانستان ، امریکی فوج ، عجلت میں انخلاء ، غیر دانشمندانہ ، وزیراعظم ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل میں کہا افغان جنگ میں سب سے زیادہ مصائب مقامی لوگوں نے اور اس کے بعد پاکستانیوں نے برداشت کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہائیوں پر محیط کشیدگی کے دوران پاکستان نے ذمہ دارانہ کرداراداکیا۔ 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، جنگ کے بعد پاکستان میں اسلحے اور منشیات کا بہاؤ آیا، معیشت تباہ ہوئی اور تیزی سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی اور بنیاد پرستی کا شکار ہوا۔ آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ افغان جنگ سے دو باتوں کا تجربہ ہوا، افغان بہن، بھائی امن میں نہ ہوں تو پاکستان میں بھی امن ممکن نہیں اور دوسرا یہ کہ بیرونی طاقتیں بزور طاقت افغانستان میں امن اور استحکام نہیں لاسکتیں۔ یہ کام صرف مقامی قیادت کرسکتی ہے۔ عمران خان لکھتے ہیں کہ ممکن ہے بین الافغان مذاکرات کے دوران ڈیڈلاک پیدا ہو، لیکن وقتی ڈیڈلاک میدان جنگ میں خون بہا کر مسئلہ حل کرنے سے بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جلد بازی میں انخلاء غیردانشمندانہ فیصلہ ہوگا، ہمیں افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو ناکام بنانا ہوگا۔