Friday, April 19, 2024

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر نیٹو کا شدید تحفظات کا اظہار

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر نیٹو کا شدید تحفظات کا اظہار
November 18, 2020

جنیوا (92 نیوز) افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر نیٹو نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا، نیٹو سربراہ کہتے ہیں اکٹھے افغانستان گئے تھے، ایک ساتھ ہی وہاں سے نکلیں گے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹنبرگ نے کہا ہے کہ امریکی اقدام سے افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کا مرکز بن سکتا ہے جس کے باعث افغان سرزمین مغربی ممالک پر حملوں کیلئے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

نیٹو سربراہ نے مزید کہا کہ بہت جلد یا ہم آہنگی کے بغیر فوجی انخلاء کی بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے، نیٹو اتحادیوں کو صحیح وقت تک اپنی قومی سلامتی کی خاطر افغانستان میں ٹھہرنا پڑے گا۔

پینٹاگون نے گزشتہ روز افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔