افغانستان سے افواج کے حتمی انخلاء کا فیصلہ نیٹو ممالک کی مشاورت سے کرنا ہوگا، سیکرٹری جنرل نیٹو
نیٹو سیکرٹری جنرل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ نیٹو کو امریکی تعاون حاصل ہے۔ فوجی انخلاء کا انحصار طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جاری امن مذاکرات پر ہے۔
نیٹو سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں اکٹھے آئے تھے اور ہمیں صحیح وقت پر اکٹھے ہی نکلنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 جنوری تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔