Thursday, September 19, 2024

افغانستان ، سرپل میں طالبان اور افغان پولیس کے درمیان جھڑپیں، تیرہ طالبان جانبحق

افغانستان ، سرپل میں طالبان اور افغان پولیس کے درمیان جھڑپیں، تیرہ طالبان جانبحق
December 4, 2018
کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سرپل میں طالبان اور افغان پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تیرہ طالبان جانبحق  جبکہ ضلعی پولیس چیف سمیت پانچ اہلکار بھی موت کی وادی میں چلے گئے۔ صوبے سرپل کے گورنر عبدلقدیر اشنا کے مطابق گزشتہ روز طالبان کی جانب سے  سرپل کو نشانہ بنایا گیا جس پر صوبائی پولیس نے برقت پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیرہ طالبان کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ طالبان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں کے نتیجے میں  ضلعی پولیس چیف عبدلملک نظامی  سمیت پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے  جبکہ سات اہلکار زخمی بھی ہوئے۔