Friday, May 3, 2024

افغانستان ، دہشتگردی کے دو واقعات میں 30سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی

افغانستان ، دہشتگردی کے دو واقعات میں 30سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی
May 22, 2018
افغانستان ( 92 نیوز) افغانستان  میں دہشتگردی کے دو واقعات میں 30 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پہلا واقعہ افغانستان  کے صوبہ قندھار میں پیش آای جہاں  کار بم دھماکے میں 16افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ۔ دوسرا واقعہ غزنی میں پیش آیا جہاں طالبان نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، طالبان کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔