Sunday, September 8, 2024

افغانستان : خودکش کار بم دھماکے میں 3غیرملکیوں سمیت 12افراد ہلاک

افغانستان : خودکش کار بم دھماکے میں 3غیرملکیوں سمیت 12افراد ہلاک
August 23, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے میں تین غیر ملکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک ہسپتال کے قریب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی۔ ہلاک ہونے والوں میں تین امریکی کنٹریکٹر بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتیں اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔