Thursday, April 25, 2024

افغانستان: خودکش دھماکے میں 33جاں بحق 100سے زائد زخمی

افغانستان: خودکش دھماکے میں 33جاں بحق 100سے زائد زخمی
April 18, 2015
جلال آباد(ویب ڈیسک)افغا نستا ن کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے سے 33افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جلال آباد میں خودکش دھماکہ بنک کے باہر اس وقت کیا گیا جب سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں لے رہے تھے۔ پولیس چیف فضیل احمد شیراز نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوسرا دھماکہ تھا پہلے دھماکے کے بعد جب لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوگیا ۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا اور خودکش مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا جبکہ اس خود کش دھماکے کی ذمہ داری کسی طالبان گروپ نے قبول نہیں کی ۔ طالبان گروپ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس واقعہ کی بھر پورمذمت کی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ خودکش دھماکے براعمل ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خاتمہ کے بعد پہلی مرتبہ کسی طالبان گروپ نے خودکش بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔