Friday, April 26, 2024

افغانستان جانے اور وہاں سے پاکستان آنے والوں کیلئے ویزہ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے : کورکمانڈر پشاور

افغانستان جانے اور وہاں سے پاکستان آنے والوں کیلئے ویزہ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے : کورکمانڈر پشاور
May 31, 2016
پشاور(92نیوز)افغانستان جانے اور وہاں سے آنے والوں  کے لئے  ویزاحاصل کرنا لازمی قرار دےدیا گیا، یکم  جون کے بعد ویزانہ رکھنے والوں کو سرحد عبور کرنے نہیں  کرنے دی جائے گی ۔پاک افغان سرحدپرآٹھ انٹری پوائنٹس بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان جانے اور وہاں سے آنے والوں  کے لئے اب باقاعدہ ویزہ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا، جون کے بعد ویزہ نہ رکھنے والوں کو سرحد عبور کرنے نہیں دیا جائے گا ، اس مقصد کے لئے طورخم بارڈر پر جملہ انتظامات مکمل کرلئے گئے، کورکمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کے مطابق پاک افغان بارڈر پر تمام 8 انٹری پوائنٹس پر طورخم کی طرح پوسٹیں بنائی جا رہی ہیں جہاں وہیکل سکینر اور بیگیج سکینر کے علاوہ نادرا ، ایف آئی اے اور کسٹم عملے کی تعیناتی بھی کی جائے گی، پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئے کور کمانڈر ہدایت الرحمان نے بتایا کہ فاٹآ میں ضرب عضب کا اپریشنل مرحلہ  مکمل ہو گیا ہے اور 99.2فیصد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے  اب دوسرے مرحلے میں متاثرین کی واپسی کا عمل اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ 2014 سے اب تک آپریشن ضرب عضب کے دوران 2ہزار 820 دہشت گرد مارے گئے  943 زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین کے  کو گھروں کی تعمیر کے لئے 32ارب روہے کی ضرورت ہے جس کے کئے 5 ارب روہے مل چکے ہیں اور 1313 ملین روہے کی ادائیگی کی گئی ہے  کورکمانڈر نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 535پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں ہر دو کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چیک پوسٹ قائم ہے۔