Saturday, April 27, 2024

افغانستان اور بھارت نے ایک اور ائیر فریٹ کوریڈور کھول لیا

افغانستان اور بھارت نے ایک اور ائیر فریٹ کوریڈور کھول لیا
March 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کیخلاف بھارت اور افغانستان نے نیا گٹھ جوڑ کر لیا ، افغانستان  اور بھارت نے ایک اور ایئر فریٹ کوریڈور کھول  لیا، ایئر فریٹ کوریڈور افغان صوبے ہرات کو نئی دہلی سے جوڑے  گا، کوریڈور افغان بھارت تجارت میں مزید مدد فراہم کرے گا۔ ایک طرف بھارت پاکستان  کیخلاف جنگی جنون  میں مبتلا ہے تو دوسری جانب افغانستان کی  مودی سرکار کیساتھ قربتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ بھارت اور افغا نستان کے درمیان یہ نیا ایئر فریٹ کوریڈور افغان صوبے ہرات کو نئی دہلی سے جوڑے  گا ،جو  افغان بھارت تجارت میں مزید مدد فراہم کرے گا ۔ چند روز قبل افغا نستان نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے پہلی کارگو کھیپ بھیجی تھی۔ دو ہزار سترہ میں دونوں ممالک نے  کابل کو دہلی سے ملانے والےایئر فریٹ کوریڈورکا افتتاح کیا تھا۔