Friday, March 29, 2024

افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد قاری یاسین تین ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد قاری یاسین تین ساتھیوں سمیت ہلاک
March 20, 2017
  کابل (ویب ڈیسک)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں  انتہائی مطلوب دہشتگرد قاری یاسین 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ، قاری یاسین کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقہ برمل لمن میں امریکی ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد قاری یاسین کو نشانہ بنایا گیا ، ڈرون حملے قاری یاسین کے دیگر تین ساتھی بھی ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں  کا تعلق کالعدم  تحریک طالبان پاکستان سے ہےجن میں طیب محسود کا تعلق سجنا اور صادق گرباز کا تعلق اخترمحمد گروپ سے تھا۔ تیسرے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوسکی  قاری یاسین کا تعلق پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل پکا کہروڑ سے بتایا جاتا ہے وہ جی ایچ کیو  پر حملے کے علاوہ  لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا جبکہ سابق صدر پرویز مشرف اورسابق وزیراعظم شوکت عزیز پرحملوں میں بھی ملوث رہا ۔