Thursday, April 25, 2024

افغانستان : امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 47 دہشتگرد ہلاک

افغانستان : امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 47 دہشتگرد ہلاک
March 12, 2017
کابل (ویب ڈیسک)افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں اور ملکی و غیر ملکی فورسز کی کارروائیوں  کے دوران  47 دہشت گرد  جبکہ 5سکیورٹی اہلکار مارےگئے۔۔ ہلاک ہونے والوں میں  طالبان کے 31جبکہ داعش کے 16جنگجو شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق افغان صوبہ ننگر ہار کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان اور کوٹ میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایااس دوران وہاں موجود 16شدت پسند ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوئے۔ دوسری جانب صوبہ ہلمند کے اضلاع لشکر گاہ ،نادعلی اور گرامسر میں غیر ملکی و ملکی فورسز نے بمباری کی جس کی زد میں آکر 31طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان رہنما ملا اعواز بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق لشکر گاہ میں 11،نادعلی میں 8،گرامسر میں 12شدت پسند مارے گئے۔