Saturday, April 20, 2024

افغان گروہ سے بازیاب تین پاکستانیوں کو فوری طور پرواپس  بھجوانے کی یقین دہانی کرادی گئی

افغان گروہ سے بازیاب تین پاکستانیوں کو فوری طور پرواپس  بھجوانے کی یقین دہانی کرادی گئی
January 10, 2017
لاہور(92نیوز)ترکی میں اغواہونےوالے 4 پاکستانی نوجوانوں میں سے تین کوپاکستان واپس بھجوانے کافیصلہ کرلیاگیا،نائب قونصل جنرل دلاورابڑونے انہیں جلد پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کےمطابق ترکی میں روزگارکی تلاش میں جانےوالے چارپاکستانیوں کے اغوا کامعاملہ نائنٹی ٹونیوزنے اٹھایاتوحکام نے انہیں بازیاب کرایا۔ بازیاب  ہونےوالے چارپاکستانی نوجوانوں عثمان،ذیشان ،عابد اورعدیل نے ترکی میں  نائب پاکستانی قونصل جنرل دلاورابڑو سے ملاقات کی،اوران کی رہائی کی کوششوں کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات  میں تین نوجوانوں عدیل ،ذیشان اورعابد نے پاکستانی نائب قونصل جنرل سے درخواست کی کہ انہیں واپس پاکستان  بھجوادیاجائےجس پرنائب قونصل جنرل  دلاورابڑو نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد وطن واپس بھجوادیاجائےگا جبکہ عثمان کاکہناتھا   کہ اسے ترکی میں رہنے دیاجائے۔ رہائی پانےوالے پاکستانی نوجوانوں نے معاملہ اٹھانے پر نائنٹی ٹونیوزکاشکریہ ادا کیا۔