Friday, April 19, 2024

افغان کرکٹر راشد خان کی جعلسازی سامنے آ گئی

افغان کرکٹر راشد خان کی جعلسازی سامنے آ گئی
September 27, 2018
پشاور (92 نیوز) افغان کرکٹر راشد خان کی جعل سازی سامنے آ گئی۔ کرکٹر نے افغان شہریت چھپا کر جعلی دستاویزات پر نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا بلکہ تین سال تک پشاور کے تاریخی اسلامیہ کالج کی طرف سے کرکٹ بھی کھیلتا رہا۔ پاکستان کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں سے بدتمیزی کرنے والا افغان کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلا ۔ راشد خان کے والد افغانی جبکہ والدہ پاکستانی ہیں مگر ان کے پورے خاندان نے پاکستان شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں۔ پاکستانی دستاویزات میں راشد کا نام راشدین ہے۔ نادرا ذرائع کے مطابق جعلی دستاویزات پر پشاور کے نادرا سنٹر سے شناختی حاصل کرنے والے راشدین اور اسکے والد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں۔ راشدین 2012 سے 2014 تک اسلامیہ کالج پشاور میں زیر تعلیم رہا اور اس دوران کئی ٹورنامنٹس میں کالج کی نمائندگی بھی کی۔ راشدین کا خاندان اب بھی قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مقیم ہے۔