Friday, April 19, 2024

افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملہ ،32 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی

افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملہ ،32 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی
January 10, 2017
کابل(ویب ڈیسک)کابل میں خود کش حملے کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں افغان خفیہ ایجنسی کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کابل میں خودکش حملہ اس وقت ہوا جب پارلیمنٹ کا عملہ چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہا تھا اس دوران حملہ آور  نے خود کودھماکے سے اڑالیا جب کہ  ایک  گاڑی بھی دھماکے سے اڑائی گئی۔حملے میں ہرات سے منتخب ہونے والی خاتون رکن  بھی زخمی ہوئی۔ دوسری طرف قندھار میں  گورنر کے دفتر میں دھماکہ ہوا۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب گورنر قندھار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر ایک میٹنگ میں مصروف تھے،دھماکے میں گورنر قندھار اور انکا معاون شدید زخمی ہو ئے۔