Tuesday, May 21, 2024

افغان وزیرخارجہ 27 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

افغان وزیرخارجہ 27 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
October 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) افغانستان کے وزیر خارجہ  صلاح الدین ربانی 27 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ افغان وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم دو طرفہ مذاکرات ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں  پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و ہم آہنگی پر بھی گفتگو ہوگی  جبکہ افغانستان کے وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان  عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔