Friday, April 26, 2024

افغان وادی پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق متضاد دعوے

افغان وادی پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق متضاد دعوے
September 3, 2021 ویب ڈیسک

پنج شیر (92 نیوز) افغان وادی پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنج شیر میں جنگ رک گئی، احمد مسعود نے ہتھیار ڈال دیئےہیں اور وہ پنج شیر سے فرار ہو گیا۔ سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح بھی افغانستان سے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر میں لڑائی میں شدت آگئی، شہریوں کا انخلا جاری ہے۔

ادھر طالبان نے احمد مسعود کے طالبان کو تسلیم کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

سابق صدرحامد کرزئی نے باغیوں کو طالبان سے مذاکرات کی اپیل کر دی، اپنے بیان میں کہا کہ پنج شیر میں اصلاح پسندوں کی کوششوں کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں، دونوں فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جنگ اس کاحل نہیں۔