Monday, September 16, 2024

افغان میڈیا کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، سرحد سے متعلق بریفنگ دی گئی

افغان میڈیا کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، سرحد سے متعلق بریفنگ دی گئی
April 8, 2017
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اورافغانستان کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا، الزام تراشی کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے مسائل حل ہونگے، دہشت گردی دونوں برادر ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق افغان صحافیوں کے وفد  نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وفد کو آر می چیف کے دورہ برطانیہ اورخطے کی صورتحال  سے متعلق آگاہ کیا ۔ وفد کو پاک افغان سرحد سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ،آرمی چیف نے افغان صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی ضرورت ہے ،پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں ،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک الزام تراشی کے بجائے باہمی تعاون کو فروغ دیں ،توقع ہے افغان وفد کے دورے سے پاکستان کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد افغانستان کے میڈیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں سے آگاہ کرنا تھا۔