Thursday, May 9, 2024

افغان میڈیا کا شرپسندانہ پروپیگنڈہ ، سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر پوسٹ کرنیکا انکشاف

افغان میڈیا کا شرپسندانہ پروپیگنڈہ ، سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر پوسٹ کرنیکا انکشاف
May 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کے دشمن بےنقاب ہونے لگے،بوکھلاہٹ کا شکار افغان میڈیا کا شرپسندانہ پروپیگنڈہ   بھی بے نقاب ہو گیا،  چیک پوسٹ پرحملے کے بعدسوشل میڈیا پر جعلی تصاویر پوسٹ کرنےکاانکشاف ہوا۔   افغانستان سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف مہم کا حصہ بن گئے، جھوٹ کا بھانڈا پھوٹاتو عقل ٹھکانے آگئی،اپنی سازش کو غلطی مان لیا۔ محسن داوڑ،علی وزیر اور اُن کے زیر اثر افراد کی ملک دشمن سرگرمیوں میں بیرونی عناصر سمیت غیر ملکی میڈیا کا بھی بڑا ہاتھ ہے ۔ افغان میڈیا  سارا دن سوشل میڈیا پر گمراہ کن جعلی تصاویر دکھاتا رہا بعد میں غلطی کا اعتراف کر کے معذرت بھی کرلی ۔ محسن داوڑ ، علی وزیر اور اُن کے زیر اثر افراد کی ملک دشمن سرگرمیوں میں بیرونی عناصر سمیت غیر ملکی میڈیا کا بھی بڑا ہاتھ ہے ، سوشل میڈیا پر بیشتر اکاؤنٹس افغانستان سمیت بیرون ممالک سے چلائے جا رہے ہیں۔ افغان میڈیاپاکستان مخالفت میں پیش پیش ہے ،آج بھی شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن جعلی تصاویر آویزاں کیں اور پھر غلطی کا اعتراف کرکے معذرت بھی کی ۔ جھوٹ بے نقاب ہوتے ہی سوشل میڈیا پرپاک فوج کے حق میں مہم نے زور پکڑ لیا، پاک فوج زندہ باد، ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں کے ٹرینڈز ہر سو چھا گئے۔ صارفین نے علی وزیر اور محسن داوڑ کو دہشت گردی پر  خوب لتاڑا ہے ، ایک صارف نے لکھا کہ اب ان کے خاتمے کا وقت آگیا ہے جبکہ ایک نے لکھا کہ افغان میڈیا کی جانب سے  محسن داوڑ اور علی وزیر کی حمایت میں کی گئی ٹویٹ نے سب سازشیں بے نقاب کردی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ افغان میڈیا نے بھی بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک والا کام کیا ہے ، اگر انہیں یہ لوگ اتنے ہی  پسند  ہیں تو انہیں افغانستان بلالیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں علی وزیر اور محسن داوڑ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا وہیں حکومت سے وطن دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔