Thursday, May 2, 2024

افغان مفاہمتی عمل پر چار ملکی اجلاس جنوری میں ہوگا : سرتاج عزیز

افغان مفاہمتی عمل پر چار ملکی اجلاس جنوری میں ہوگا : سرتاج عزیز
December 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں ماہ افغانستان کا دورہ کرینگے۔ امریکہ کے ساتھ تحفظات پر بات ہوتی رہتی ہے۔ بھارت کے ساتھ سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات جنوری کے وسط میں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت سے مختلف اوقات میں بات چیت کا شیڈول بنا لیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں ماہ افغانستان کا دورہ کرینگے۔ امریکہ سے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تحفظات پر بات ہوتی رہتی ہے۔ بھارت کے ساتھ سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات جنوری کے وسط میں ہونگے۔ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق چار ملکی اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان افغانستان چین اور امریکہ کے نمائندے شریک ہونگے۔ روس سے اقتصادی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ روس نے گیس پائپ لائن پر بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان مزید تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔