Sunday, September 8, 2024

افغان مسئلے کاحل عسکری نہیں سیاسی ہے،وزیرخارجہ کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

افغان مسئلے کاحل عسکری نہیں سیاسی ہے،وزیرخارجہ کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
September 23, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ واشنگٹن کے دوران  پاکستانی کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے  خواہاں ہیں ، افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ۔ وزیر خارجہ کل نیو یارک جائیں گے جہاں وہ 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی  اجلاس سے خطاب کریں گے ۔