Saturday, May 11, 2024

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان صدر اشرف غنی

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان صدر اشرف غنی
July 29, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

افغان صدر اشرف غنی صدارتی محل میں تقریب سے خطاب میں بولے، طالبان فورسز کے آگے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، نہ ہی فورسز طالبان کے آگے ہتھیار ڈالیں گی، لہذا حل یہی ہے ملکر کام کریں۔

اںہوں نے کہا، غیرملکی اور عالمی نیٹ ورک افغانستان کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے۔ افغانستان میں امن نہ ہوا تو خطہ کبھی بھی پرامن نہیں ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، اگر طالبان پیش قدمی جاری رکھتے ہیں تو افغان فورسز بھی ردعمل دیں گی۔