Wednesday, May 15, 2024

افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں، شاہ محمود قریشی

افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں، شاہ محمود قریشی
August 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں، افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے پاکستان میں موجود افغان سیاسی قیادت پر مشتمل وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا، چاہتے ہیں افغانستان میں افراتفری ختم ہو اور امن و امان رہے۔

اُنہوں نے کہا، 380 غیر ملکی سفارتی عملہ پاکستان پہنچ چکا ہے، افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے مزید جہاز بھیجیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، افغان وفد سے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر مشاورت ہوئی، چاہتے ہیں افغانستان کے لوگ ترقی کریں۔

شاہ محمود قریشی بولے کہ، افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، وزیراعظم نےآج قومی سلامتی کااجلاس بھی طلب کیا ہے۔

اس سے قبل گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ، افغان عوام امن چاہتے ہیں، بے گھر اور بے روزگار نہیں ہونا چاہتے، پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، افغانوں کے فیصلے کا خیر مقدم کریں گے۔