Thursday, May 9, 2024

افغان مسئلے کا حل انتہائی پیچیدہ ہے، زلمے خلیل زاد

افغان مسئلے کا حل انتہائی پیچیدہ ہے، زلمے خلیل زاد
February 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا افغان مسئلے کا حل انتہائی پیچیدہ ہے۔ متحرک گروپوں کو ایک میز پر بٹھانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین امن، اعتماد اور بہتر تعلقات کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی۔ مہاجرین کیلئے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہیں۔  افغان مسئلے ، حل ، انتہائی ، پیچیدہ ، زلمے خلیل زاد ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں۔ کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑ سکتا۔ مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے۔ پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔ مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔