Friday, March 29, 2024

افغان مرد برقعے پہن کرخواتین کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آگئے۔

افغان مرد برقعے پہن کرخواتین کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آگئے۔
March 5, 2015
  کابل(ویب ڈیسک) افغان مردوں کے ایک گروپ کے بیس مرد دنیا بھر کی خواتین کےلئےامن کی علامت بن کر آئے۔ان مردوں کا برقعے پہننے کا مقصد پوری دنیا کو خواتین کے حقوق کی  جانب توجہ مبذول کرانا تھا۔   رائٹر کے مطابق ان برقعہ پوش مردوں کا کہنا تھا کہ نوے کی دہائی کے بعد سے افغانستان میں انتہاپسند طالبان کی وجہ سے خواتین کو بغیر برقع کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی کی ہم نے مخالف کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی میں  بھی امریکہ کی موجودگی کے باوجود افغان خواتین کے حقوق کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔   افغان امن رضاکار نامی ایک گروپ کے ساتھ وابستہ مظاہرین نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے یہ مظاہرہ کیا ہے اس مارچ میں تقریباً بیس مردوں نے شرکت کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکام نے بڑے ہوٹلوں میں خواتین کے عالمی دن کےموقع پر تقریبات کی ہیں ، لیکن ہم ان کے حقوق کےلئے برقعے پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں میں سے ایک مرد بصیر نے کہا کہ ہم نے یہ احتجاج اس لئے بھی کیا ہےکہ ہم محسوس کرسکیں کہ "عورتوں کیسا محسوس کرتی ہیں ان برقعوں میں ہم نے ان  کو سمجھنے کے لئے سب سےبہترین طریقہ یہی سمجھا کہ ہم برقعہ پہن کرنکلیں   ٹریفک پولیس اہلکار جاوید حیدری ان مظاہرین کو حیرت سے بھرپور اور قدرے ناراضی سے دیکھ رہا تھا۔