Sunday, May 12, 2024

افغان فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی ، دو سو باسٹھ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی

افغان فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی ، دو سو باسٹھ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی
July 25, 2021

کابل (92 نیوز) افغان فورسز نے طالبان کے خلاف کارروائی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو باسٹھ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کر دیا۔

وزارت دفاع کے مطابق کارروائیاں تیرہ صوبوں میں کی گئیں۔ ایک سو چھہتر طالبان زخمی بھی ہوئے۔ طالبان کی سرگرمیاں روکنے کیلئے اکتیس صوبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ننگرہار اور پنج شیر کرفیو سے مستثنیٰ ہیں۔