Friday, March 29, 2024

افغان فورسز کی جانب سے گرفتارکئےجانیوالے 36 پاکستانی مزدور آبائی علاقوں کو روانہ

افغان فورسز کی جانب سے گرفتارکئےجانیوالے 36 پاکستانی مزدور آبائی علاقوں کو روانہ
August 26, 2016
چمن(92نیوز)قندھارمیں افغان فورسز کی جانب سے گرفتار کئے جانے والےچھتیس پاکستانی مزدوروں کو  ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق افغان فورسز کے زیر حراست چھتیس  پاکستانی مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تو ان کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور ان میں سے بعض کی حالت بھی خراب تھی ۔ ان مزدوروں کوچمن سکاؤٹس کی جانب سے علاج کے بعد  پنجاب میں ان کے  گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔