Wednesday, May 22, 2024

افغان فورسز نے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے واگزار کرا لیا

افغان فورسز نے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے واگزار کرا لیا
October 13, 2019
کابل(92 نیوز) افغان فورسز نے قندوز صوبے میں ضلع دشت آرچی کو طالبان سے واگزار کرا لیا۔ آپریشن میں طالبان کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے آپریشن کر کے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرا لیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے کہا کہ دشت آرچی میں کلیئرنگ آپریشن گذشتہ رات شروع کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن میں طالبان کے گڑھ تباہ کئےگئے اور ان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔