Thursday, May 9, 2024

افغان فورسز نے شادی کی تقریب میں شریک 35 افراد ہلاک کر دیے

افغان فورسز نے شادی کی تقریب میں شریک 35 افراد ہلاک کر دیے
September 23, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں خوشیاں ماتم میں بدل گئی ، صوبہ ہلمند میں افغان فورسز  نے شادی کی تقریب میں شریک 35 شہری ہلاک کر دیے ، زخمیوں کی تعداد 13 بتائی جا رہی ہے۔ فورسز  اپنے شہریوں کے لیے قصائی بن گئی، دلخراش حادثہ اتوار کی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پیش آیا۔ فورسز نے ایک گھر پر ریڈ کی تھی جو ان کے مطابق افغان طالبان خودکش بمباروں کی تربیت کے لیے استعمال کرتے تھے۔

داتا دربار خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار

چھاپے کے دوران ساتھ ہی واقع شادی کی جگہ بھی فورسز کا نشانہ بن گئی اور درجنوں لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ ہفتے بھی افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں معصوم بچوں سمیت 32 لوگ ہلاک اورچالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔