Thursday, September 19, 2024

افغان علاقے سے دہشتگردوں کا پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ ، جوابی کارروائی پر فرار

افغان علاقے سے دہشتگردوں کا پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ ، جوابی کارروائی پر فرار
March 6, 2016
راولپنڈی(92نیوز)افغانستان کے علاقے سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں واقع پاکستان کی فوجی چوکی پر حملہ کیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شماسی میں واقع پاک فوج کی زیارت چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں راکٹ داغے گئے اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔