Friday, April 26, 2024

افغان عدالت نے سربراہ حقانی نیٹ ورک کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی

افغان عدالت نے سربراہ حقانی نیٹ ورک کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی
August 29, 2016
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی۔ افغان میڈیا کے مطابق انس حقانی مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے مالیاتی شعبہ کاسربراہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی مقامی عدالت نے جلال الدین حقانی کے بیٹے اور سراج الدین حقانی کے بھائی انس حقانی کو موت کی سزا سنائی۔ انس حقانی کو امریکی فورسز نے 2014ءمیں اس وقت گرفتار کیا تھا جب ایک اور رہنما حافظ راشد کیساتھ قطر کے دورے پر تھے۔ طالبان ذرائع نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ دونوں رہنماﺅں کو بعدازاں افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل دفتر کے ترجمان نے انس حقانی کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے تاہم طالبان ذرائع ابھی تک خاموش ہیں۔