Friday, March 29, 2024

افغان طالبان کے وفد کا دورہ تہران، ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

افغان طالبان کے وفد کا دورہ تہران، ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی
January 1, 2019
تہران ( 92 نیوز) افغان طالبان کے وفد نے تہران  کا دورہ کیا۔ وفدنے ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان میں طالبان کے نمائندوں نے ایران میں ملکی حکام کے ساتھ امن بات چیت شروع کر دی ، تہران میں وزارت خارجہ کے  ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکراتی نمائندے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت پہنچے تھے۔ ترجمان کے مطابق اس بات چیت کا مقصد طالبان اور کابل حکومت کے مابین مذاکرات کے لیے ماحول کو سازگار بناناہے، بات چیت میں طالبان کے نمائندوں کے مذاکراتی ساتھی ایرانی نائب وزیر خارجہ  بھی شریک تھے۔ اس موقع پر افغان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔