Friday, April 26, 2024

افغان طالبان کے تمام دھڑوں کا امن مذاکرات کیلئے متحد ہونیکا فیصلہ،ابتدائی ہوم ورک، رابطوں اور صلاح مشوروں کا سلسلہ شروع

افغان طالبان کے تمام دھڑوں کا امن مذاکرات کیلئے متحد ہونیکا فیصلہ،ابتدائی ہوم ورک، رابطوں اور صلاح مشوروں کا سلسلہ شروع
December 20, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) افغان طالبان کے تمام دھڑوں نے امن مذاکرات کے لئے متحد ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل کے لئے طالبان رہنما ملا اختر منصور نے دوسرے دھڑے کے رہنما ملا محمد رسول سے رابطہ کیا ہے۔ افغان مصالحتی عمل کے لئے ابتدائی ہوم ورک، رابطوں اور صلاح مشوروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ افغانستان میں مستقل قیام امن کے لئے شروع ہونے والے امن مذکرات کے لئے طالبان کی اعلیٰ قیادت نے صلاح مشورے اور رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے امن مذکرات میں مظبوط پوزیشن  کے ساتھ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے شوریٰ عالی کے ذریعے طالبان کے دونوں دھڑوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبان متحد ہو کر امن مذکرات میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طالبان رہنما ملا اختر منصور اور دوسرے دھڑے کے رہنما ملا محمد رسول کے درمیان افغانستان میں ایک نامعلوم جگہ پر ملاقات ہوئی ہے جس میں افغان مصالحتی عمل کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مری امن مذکرات کے نام سے منسوب افغان امن مذکرات جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔