Sunday, April 28, 2024

افغان طالبان کیساتھ مذاکرات اچھے جارہےہیں ، امریکی صدر

افغان طالبان کیساتھ مذاکرات اچھے جارہےہیں ، امریکی صدر
August 19, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) افغانستان میں امن کی امیدیں مزید روشن  ہونے لگیں ، امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان اور افغان حکومت کےساتھ مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار  کر دیا ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کیساتھ مذاکرات اچھے جارہےہیں ، افغانستان میں تعینات 13 ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کر دی جائے گی ، انٹیلی جنس کی موجودگی برقرار رہے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ  افغانستان میں صرف ایک وجہ سے آئے تھے، اسے دہشت گردی کی لیبارٹری نہیں بننے دیں گے۔ حالیہ دنوں میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے آٹھویں مرحلے کا خاتمہ ہوا ہے۔ امریکا چاہتا ہے افغان طالبان  ضمانت دیں کہ افغان سرزمین دوبارہ دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی اور وہ افغان حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ دوسری طرف طالبان فوری طور پر ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلاء چاہتے ہیں۔