Friday, April 26, 2024

افغان طالبان کی کئی اضلاع قبضے میں لینے کے بعد مشروط جنگ بندی کی پیشکش

افغان طالبان کی کئی اضلاع قبضے میں لینے کے بعد مشروط جنگ بندی کی پیشکش
July 15, 2021

کابل (92 نیوز) افغانستان کے کئی اضلاع قبضے میں لینے کے بعد طالبان نے مشروط جنگ بندی کی پیشکش کردی۔

افغانستان میں صورتحال نیا رخ اختیار کرنے لگی۔ دوسو سے زائد اضلاع پر قبضے کے بعد طالبان نے افغان حکومت کو جنگ بندی کی مشروط پیش کش کردی۔

طالبان کا کہنا ہے وہ تین ماہ کیلئے جنگ بند کردیں گے لیکن اس کے بدلے افغان حکومت ان کے 7 ہزارقیدی رہا کرے۔

افغان طالبان کی پیش کش پر افغان حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

افغان صوبہ بادغیس کےعلاقے قلعہ نومیں قبائلی عمائدین کی مداخلت کےبعد لڑائی روک دی گئی۔

امریکا نے فوج کےانخلا کےبعد دیگرعملے اور افغان ترجمانوں کو جولائی کےآخر تک افغانستان سے نکالنے کا عندیہ دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہےطاقت کے ذورپر آنےوالی حکومت کو عالمی برادری قدرکی نگاہ سے نہیں دیکھے گی، ہم افغان عوام کو سپورٹ کرتے ہیں۔

افغان حکومت اور بھارت کا گٹھ جوڑ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب نئی دہلی میں افغان سفیر نے بھارت کی جانب سے عسکری سازوسامان ملنے کا اعتراف کرلیا۔

افغان سفیر کا کہنا تھا طالبان سے بات چیت ناکام ہونے پر اشرف غنی حکومت بھارت سے فوجی امداد مانگ سکتی ہے۔

طالبان نے برطانوی وزیردفاع کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔