Tuesday, May 21, 2024

افغان طالبان کی اسلام آباد میں مذاکراتی دور پر مشروط رضامندی

افغان طالبان کی اسلام آباد میں مذاکراتی دور پر مشروط رضامندی
January 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) افغان طالبان نے اسلام آباد میں مذاکراتی دور پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا۔ مذاکرات میں پاکستان،سعودی عرب،قطر کی شمولیت کی شرط رکھی ہے، مذاکرات کیلئے تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے اور جلد اعلان متوقع ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے افغان طالبان کے ایک درجن سے زائد رہنماؤں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اور قومی امکان ہے افغان طالبان کے سرکردہ رہنما مذاکرات کے لئے پاکستان آئیں گے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کے معترف ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد کا اس خطے کا یہ پانچواں دورہ ہے۔