افغان طالبان کی آج ہونیوالی عبوری کابینہ کی تقریب حلف برادری منسوخ
کابل (92 نیوز) افغان طالبان نے آج ہونے والی عبوری کابینہ کی تقریب حلف برادری منسوخ کردی۔
افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی نئی طالبان حکومت کے وزرا آج حلف نہیں اٹھائیں گے۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے بیان دیا ہے کہ عبوری کابینہ حلف برادری کے لئے تقریب اب پلان کا حصہ نہیں ہے۔