Friday, May 17, 2024

افغان طالبان کونسل نے عارضی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی

افغان طالبان کونسل نے عارضی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی
December 30, 2019
کابل ( 92 نیوز) جنگ زدہ افغانستان میں امن کی ہوا چلنے کا امکان ہے ، افغان طالبان کونسل  نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ جنگ بندے کا دورانیہ 10 روز ہو گا جس کے دوران افغان امن معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے، ڈیل کے نتیجے میں امریکی فوج کا انخلا ممکن ہو سکے گا جبکہ افغان طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ مجوزہ معاہدے کی اہم بات افغان فریقین کے آپسی مذاکرات ہیں، جن کے انعقاد پر کافی عرصے سے اتفاق نہیں ہو سکا تھا، معاہدے کی حتمی منظوری افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے دی جائے گی، جس کا قوی امکان موجود ہے۔