Friday, April 26, 2024

افغان طالبان کا صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے مرکز پر قبضہ

افغان طالبان کا صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے مرکز پر قبضہ
December 24, 2015
کابل (ویب ڈیسک)افغان طالبان نے صوبہ  ہلمند کے ضلع سنگین  کے مرکز پر قبضہ کر لیا تاہم افغان وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ لڑائی ابھی جاری ہے اور فوج کے تازہ دم دستے ہلمند بھیج دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان کے ضلع ہلمند کے گورنرحاجی سلیمان شاہ کا کہنا ہے کہ لڑائی شدت اختیار کر  چکی انہیں  بھی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے لشکر گاہ پہنچایا گیا اور ان کے ہمراہ پندرہ زخمی سکیورٹی اہلکار بھی تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایک افغان فوجی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پورے علاقے پر افغان طالبان قابض ہو چکے اور مدد کے لیے آنے والے فوجی دستوں کو  بھی ایک فاصلے پر اتارا  گیا ہے طالبان نے بھی پورے پورے ہلمند صوبے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔