Thursday, March 28, 2024

افغان طالبان کا زرنج اور شبر غان کے بعد قندوز پر بھی قبضے کا دعویٰ

افغان طالبان کا زرنج اور شبر غان کے بعد قندوز پر بھی قبضے کا دعویٰ
August 8, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان کا زرنج اور شبر غان کے بعد قندوز پر بھی قبضے کا دعویٰ کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، طالبان نے قندوزکی اہم تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا، صوبہ سرائے پل کے مرکز میں طالبان کی افغان فورسز سے شدید لڑائی جاری ہے۔

جنگی طیاروں کی بمباری سے شہر میں مکمل افراتفری کا عالم ہے۔

افغان طالبان نے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر جمعے کی سہ پہر کو قبضہ کیا تھا۔ زرنج کسی صوبے کا پہلا دارالحکومت ہے جس پر طالبان قابض ہوئے تھے۔

صوبہ نمروز کا دارالحکومت زرنج ایرانی سرحد کے قریب واقع اہم تجارتی شہر ہے۔