Friday, April 19, 2024

افغان طالبان کا حکومت کے ساتھ مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

افغان طالبان کا حکومت کے ساتھ مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
December 18, 2015
کابل(ویب ڈیسک)طالبان اور افغان حکومت کا مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان میں ہی ہونے کا امکان ہے،تاریخوں کا تعین آرمی چیف کے دورہ کابل کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق  طالبان اور افغان حکومت نے مری امن مذاکرات کے نام سے منسوب افغان امن مذاکرات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے مری امن مذاکرات ملا عمر کے انتقال کی خبروں کے بعد ملتوی کر دیئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور اشرف غنی کی حکومت نے امن مذاکرات کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے مذاکرات کی بحالی کے لئے پاکستان اور چین اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور تمام فریقین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان میں ہی ہونگے تاہم تاریخوں کا حتمی تعین آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کے بعد ہی کیا جائےگا، آرمی چیف دورہ کابل کےدوران افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ سے ملاقات کریں گے اور امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے ضمانت مانگیں گے۔