Wednesday, May 8, 2024

افغان طالبان کا امریکا کیساتھ پاکستان میں مذاکرات کا اعلان

افغان طالبان کا امریکا کیساتھ پاکستان میں مذاکرات کا اعلان
February 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) افغان طالبان نے  امریکا کیساتھ پاکستان میں مذاکرات کا اعلان  کر دیا ،مذاکرات 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے ۔ افغانستان میں دیرپا استحکام اور مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، افغان طالبان نے  امریکا کیساتھ  مذاکرات اسلام آباد میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کی دعوت پر فریقین میں بات چیت 18 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی ۔  طالبان وفد وزیر اعظم پاکستان عمران خان  سے بھی ملاقات کرے گا۔ طالبان اور امریکا کے مذاکرات کا اگلا دور 25 فروری کو دوحہ میں ہوگا۔