Monday, May 6, 2024

افغان طالبان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن معاہدے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال

افغان طالبان وفد کی وزیر خارجہ  سے ملاقات، افغان امن معاہدے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال
December 16, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملابرادر کی زیر قیادت افغان طالبان وفد کی وزارت خارجہ آمد ہوئی۔ شیخ حکیم بھی موجود تھے۔

وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان امن معاہدے اور بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا افغانستان کے مستقل امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ آج کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کر رہے تھے۔ شیخ حکیم بھی موجود تھے۔ افغان طالبان وفد کے ساتھ آج تیسری نشست ہوئی۔ یہ طے ہو گیا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ 5 جنوری 2021 کو ہو گا۔ مذاکرات کا وینیو ابھی طے ہونا باقی ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پچھلے چالیس سال میں افغانستان کا بے پناہ نقصان ہوا۔ اس سے افغانستان کے ساتھ پاکستان اور خطے کا بھی نقصان ہوا۔ اس کے ازالے کے لیے یہ بہترین موقع ہے جسے ضائع نہیں ہونا چاہئے۔ مستقل امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ پرامن افغانستان کے لیے کمپری ہینسو حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان میں امن اور اس کی ترقی کے لیے کردار ادا کرتے رہنا ہو گا۔ افغان مہاجرین کی واپسی میں بھی عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

 انہوں نے کہا طالبان اس بات کے قائل ہوچکے ہیں کہ لڑائی کا جاری رہنا افغانستان کے مفاد میں نہیں۔ افغان طالبان نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ 5 جنوری کو مذاکرات میں بات وہیں سے شروع ہو گی جہاں سے ختم ہوئی تھی۔ افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔