Sunday, May 5, 2024

افغان طالبان نے امریکہ کیساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے

افغان طالبان نے امریکہ کیساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے
January 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) امریکہ افغان مفاہمتی عمل میں دوہا، قطر میں امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان ہونے والے مزاکرات کے ایجنڈے پر اختلاف پیدا ہو گئے۔ افغان طالبان نے امریکہ کیساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے۔ امریکی نشریاتی ادراے نے بھی امریکہ افغان طالبان مذاکرات منسوخی کی تصدیق کر دی۔ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان کل سے  دوہا، قطر میں مذاکرات ہونا تھے۔ شیڈول کے مطابق مذاکراتی عمل دو دن جاری رہنا تھا ۔ افغان طالبان نے تاحال دوطرفہ یا کثیرالجہتی مذاکرات کی کوئی تاریخ نہیں دی۔ واضع رہے کہ اس سے قبل مذاکرات ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے  ۔ پاکستان ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی ابو ظہبی مذاکرات  کا حصہ تھے۔